آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میچ 17
India beat Bangladesh Comprehensively by 7 Wickets
کھیل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ایک اور جیت۔17 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بآسانی 7 وکٹوں سے کامیابی۔ورات کوہلی کی ایک اور سنچری ، شبمن گل نے ہاف سنچری بنائی۔

پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اوپننگ جوڑی نے مستحکم آغازفراہم کیا۔ تنزید حسن اور لٹن داس نے پر اعتماد انداز میں انڈین اٹیک کا مقابلہ کیا۔ دونوں ںے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاٹس کھیلے۔ ہردیک پانڈیا کو زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تنزید تھے جو کلدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ تنزید نے 43 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اپنی شاندار ہاف سنچری میں تنزید نے 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بنگلہ دیشی کپتان بھی نجم الحسن بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور جدیجا کی کوئیک ڈرفٹ پر لیگ بیفور وکٹ آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے بیٹر مہدی حسن کا شاندار کیچ کے راہل نے سراج کی گیند پر لیا۔ توحید کو شردل ٹھاکر نے ڈگ آؤٹ واپس بھیجا۔ ان کا کیچ شبنم گل نے کیا۔ انڈین ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران کلاس شو کی۔ وہ یقیناً فیلڈنگ کے معیار سے اپنی سبقت بنانے میں کامیاب رہے۔

اننگز کے اختتام تک رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔ انڈین ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی حیثیت کے سامنے یہ ٹوٹل کوئی معنی نہیں رکھتا تھا۔ اور شائقین کرکٹ کی توقعات کے برعکس روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کے آغاز ہی سے سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی دلچسپی کا سامان پیدا کرنا شروع کر دیا۔ دونوں بیٹرز نے دلکش اسٹروکس کھیل کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بنے ۔ روہت شرما آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جنہیں حسن محمود کی گیند پر توحید نے سکوائر لیگ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کیا۔ نمبر تین پر بیٹنگ کے لئے ورات کوہلی آئے۔ جنہوں نے ماہرانہ انداز میں اپنی اننگ کا آغاز کیا۔ شبنم گل بھی جارحانہ انداز برقرار رکھنے کی کوشش میں ڈیپ مڈ آن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 178 کے سکور پر گری جب شریاس حسن مراز کی گیند پر بڑی شاٹ کھیلنے کی ٹرائی میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے اینڈ پر ورات کوہلی نے شاندار اننگ جاری رکھی اور رنزبنانے کی رفتار کم نہ ہونے دی۔ وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں جب ورات کوہلی اپنی سنچری بنانے کے قریب تھے امپائر نے غلطی سے وائڈ بال پر فیصلہ نہ دیا جسے میچ کے بعد بھی زیر تبصرہ رکھا گیا ۔ ورات کوہلی نے شاندار انداز میں وننگ سکور حاصل کیا اور اپنے کیرئر کی ایک اور سنچری بھی مکمل کی۔ انڈیا نےاپنی ورلڈکپ کیمپین کا چوتھا میچ بھی جیت لیا۔ نیوزی لیںڈ اور انڈیااب تک کھیلے گئے اپنے تمام میچ جیت کرپوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

Related posts
تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل کا افتتاحی ایونٹ 17 فروری کو شام 6:30 بجے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن کا آغاز 17 فروری…
Read more
تازہ ترینکھیل

مکی آرتھر نے اظہار خیال کیا کہ انہیں پاکستان کرکٹ کی حالت کافی مایوس کن معلوم ہوئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سربراہ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ…
Read more
تازہ ترینکھیل

محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر.

محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)…
Read more

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے