یہ نام دئیے جانے سے پہلے اس ٹورنامنٹ کو فٹبال لیگ فرسٹ ڈویژن کہا جاتا تھا.اس لیگ کے قیام سے انگلش فٹبال کی ٹاپ ڈویژن کے کلبز کو ان ایکشن دیکھا جانے لگا تب سے لے کر اب تک پریمئر لیگ کے 30 سے زائد سیزن کھیلے جا چکے ہیں
یہ نام دئیے جانے سے پہلے اس ٹورنامنٹ کو فٹبال لیگ فرسٹ ڈویژن کہا جاتا تھا.اس لیگ کے قیام سے انگلش فٹبال کی ٹاپ ڈویژن کے کلبز کو ان ایکشن دیکھا جانے لگا تب سے لے کر اب تک پریمئر لیگ کے 30 سے زائد سیزن کھیلے جا چکے ہیں انگلش پریمئر لیگ میں آج تک سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والا کلب مانچسٹر یونائیٹڈ ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ اب تک 13 مرتبہ انگلش پریمئر لیگ کا فاتح بن چکا ہے۔انگلش پریمئر لیگ میں سب سے زیادہ مرتبہ مسلسل جیتنے والا کلب بھی مانچسٹر یونائیٹڈ ہے۔جب کہ مسلسل ٹائٹل جیتنے والے کلبز میں مانچسٹر سٹی دوسرے نمبر پر ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اور دیکھی جانے والی اس فٹبال لیگ کے کلب مانچسٹر سٹی کے پاس متعدد منفرد اعزازات ہیں۔ مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمئر لیگ سب سے زیادہ پوائنٹس کے مارجن سے جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے
سال 2017 کے سیزن میں مانچسٹر سٹی نے 19 پوائنٹس کے فرق سے ٹائٹل جیت کر سب سے بڑی فتح اپنے نام کی اس کے علاوہ مانچسٹر سٹی کے پاس سیزن 2017 اور 2018 میں 32 میچ جیتنے کا ریکارڈ بھی موجود ہے یہ کسی بھی کلب کی جانب سے انگلش پریمئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ ہے یہی ریکارڈ 32 میچ جیت کر لیور پول بھی اپنے نام کر چکا ہے۔کسی بھی ٹیم کی جانب سے انگلش پریمئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ بھی مانچسٹر سٹی نے قائم کیا ہے۔ مانچسٹر سٹی نے سال 2017 کے سیزن میں 106 گولز کر کے یہ ریکارڈ بنایا۔ سونڈن ٹاؤن نے 1993 کے سیزن میں 42 میچوں میں 100 گولز کھائے۔ پریمئر لیگ کی تاریخ میں وہ آ ج بھی کسی ایک سیزن میں سب سے زیادہ گولز کھانے والی ٹیم کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔انگلش پریمئر لیگ کی تاریخ میں آج تک سب سے بڑی فتح صفرکے مقابلے میں 9 گولز سے ہوئی۔ اس میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپسوچ کے خلاف 9 گولز کئے۔ فٹبال کے دیوانوں نے پریمئر لیگ کےمیچ میں ایک اور منفرد ریکارڈ سٹیڈیم میں اپنی حاضری سے کیا۔ سال 2018 میں ٹوٹنہیم اور آرسنل کے درمیان ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں 83 ہزار سے زائد تماشائی گراؤنڈ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے