ramadan
ramadan
معیشتہیڈ لائنز

رمضان المبارک کے قریب آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مہنگائی پھر سے قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ضلعی حکومت اور انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز، ادرک، لہسن، کسوا، سیب، کیلا اور پپیتے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سیب اور کینو 400 روپے، کیلا 200 روپے فی درجن، پیاز 220 روپے اور ٹماٹر 169 روپے فی کلو ہے۔

گھی 510 روپے، چینی 155 روپے، مٹن 2200 روپے اور چکن 617 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔