کراچی میں ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے ایڈینو وائرس میں اضافہ ہوا ہے۔
جناح ہسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر ہالار شیخ نے وضاحت کی کہ جب موسم بدلتا ہے تو مختلف وائرل انفیکشنز بڑھ جاتے ہیں۔ بدلتے موسم کے باعث کراچی میں بھی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اڈینو وائرس عام طور پر سردی، کھانسی اور بخار جیسی علامات کا سبب بنتا ہے، لیکن مریض عام طور پر اس سے صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹر ہالار شیخ نے متنبہ کیا کہ عمر رسیدہ افراد، دمہ کے مریض اور شوگر کے مریض احتیاط کریں کیونکہ اگر مناسب غذائیت اور احتیاط نہ کی گئی تو یہ وائرس نمونیا کا باعث بن سکتا ہے۔
ایڈینو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈاکٹر ہالار شیخ نے مشورہ دیا کہ اس موسم میں مصافحہ سے گریز کریں اور باہر کا کھانا کھانے سے گریز کریں۔