شیخ رشید نے جیل سے پیغام جاری کر دیا
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں
عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد منگل کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید احمد کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔
شیخ رشید کی 11 مقدمات میں ضمانت ہوئی لیکن ایک کیس میں ان کی ضمانت خارج کر دی گئی۔
اس سے قبل شیخ رشید احمد نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فوج سے اچھے تعلقات رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔