پاکستان نے اپنے دیرینہ دوست چین سے کہا ہے کہ کیا وہ 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کے لیے وقت بڑھا سکتا ہے۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھا جس میں 2 ارب ڈالر کے قرضے میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی۔ قرض کی آخری تاریخ 23 مارچ 2024 ہے۔
وزارت خزانہ اور چینی حکام 2 بلین ڈالر کے قرض کی توسیع کو حتمی شکل دینے کے لیے رابطے میں ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے چین کی مالی معاونت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے مشکل معاشی دور میں مدد کی۔
ماضی میں چین نے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ کم کرتے ہوئے پاکستان کو 4 بلین ڈالر کا قرض فراہم کیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی حال ہی میں پاکستان کے لیے 2 بلین ڈالر کے قرض میں توسیع کی ہے۔