پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق رہنما اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کی یاد میں 27 دسمبر کو سندھ میں سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبوب باقر کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس دن سرکاری دفاتر، نجی ادارے، لوکل کونسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔