Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister
پاکستانسیاستہیڈ لائنز

زندگی کو بامقصد بنانے کے لئے تعلیم ضروری ہے،پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے،اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ.

کراچی۔8دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ زندگی کو بامقصد بنانے اور روشن مستقبل کے لئے تعلیم ضروری ہے،پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، گورننس کو بہتر بناناہوگا،تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں ،اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں،میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں آغا خان یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے خصوصی گفتگو اور سوال و جواب کی نشست میں کیا۔ نگران وزیراعظم نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ تعلیم اورتعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کےقریب رہے ہیں۔ مجھے ہمیشہ سے سیکھنے اور جاننے سے شغف رہاہے۔نمایاں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ اپنی جانب راغب کیاہے۔زندگی کو بامقصد بنانے کے لئے تعلیم ضروری ہے ۔

گلگت بلتستان کے ایک طالب علم کی طرف سےسوال پر وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی لحاظ سے اہم حیثیت کاحامل ہے، یہ پاکستان کاحصہ ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گا۔ گلگت بلتستان کی حیثیت کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے حصے کے طور پر دیکھنا ہوگا ۔ نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر پر تین جنگیں لڑ چکے ہیں ۔ پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے سے جو اقدامات کئے ہیں وہ عوام کو حقوق دینے کے لئے ہیں۔

گلگت بلتستان کو پاکستان کا سنگا پور ہونا چاہیے کیونکہ یہ وسائل سے مالامال علاقہ ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ ملکی سیاسی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مخصوص واقعہ کو کسی مخصوص مدت یا کسی مخصوص حکومت سےنہیں جوڑا جا نا چاہیے۔

آج بھی یہاں طالب علموں اور وزیراعظم کے درمیان گفتگو اور سوال و جواب کی نشست میں کھل کر بات کی جارہی ہے اور طالب علموں نے وزیر اعظم کے روبرو اپنے دل کی باتیں کھل کر کی ہیں لہٰذا یہ تاثر کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی نہیں، اس میں وزن نہیں ہے تاہم وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ اور دیگر موضوعات پر گھنٹوں بحث ہو سکتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے پاس چلاگیا، اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ اس حوالےسے اقدامات کریں۔

بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے پیش نظر صحت کی سہولیات بڑھاناہوں گی۔ گورننس سسٹم کو بہتر بناناہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں ،کسی کام یا پیشے کو کسی مذہب کے ماننے والوں سے منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں شہریوں کوبرابر کے حقوق حاصل تھے اور میرٹ کا نظام تھا۔ میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ایک سوال کے جوا ب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہماری ترجیحات درست سمت میں نہیں رہیں۔

اصل مسائل پر بات نہیں ہوتی ، یہ کسی وی لا گ یاٹاک شو کاموضوع نہیں بنتے ۔انہوں نے ملک میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق اوراس ضمن میں زیادہ فنڈز مختص کرنے کی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےکہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اصل ایشوز پر بات کرتے ہوئے لوگوں کو متوجہ کرنا چاہیے۔

باالخصوص اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی آواز کوپالیسی سازوں تک پہنچائیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ انسانی تاریخ میں مختلف وجوہات کی بنا پر نقل مکانی ہوتی رہی ہے۔ پاکستان ایک بہت بڑی آبادی والا ملک ہے، یہاں سے جو لوگ بہتر مواقع کی تلاش میں باہر جا رہے ہیں اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،یہ قدرتی عمل ہے، پروفیشنلز کے بیرون ملک جانے کو منفی نہیں لیناچاہیے، اگر کوئی نرس یا ڈاکٹر بیرون ملک جا کر گلوبل سپلائی چین کا حصہ بن جاتا ہے اور ہمارے جی ڈی پی میں اضافے میں معاونت کرتا ہے تو اس میں کوئی ہرج والی بات نہیں کیونکہ جو لوگ باہر منتقل ہو جاتے ہیں وہ باہر جا کر بھی پاکستان کے ساتھ جڑے رہتےہیں اور قیمتی زرمبادلہ بھجواتے ہیں۔

Related posts
معیشتہیڈ لائنز

آئی ایم ایف کی بجلی کے نرخوں میں بروقت اضافے کی یقین دہانی، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں…
Read more
معیشتہیڈ لائنز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج شروع ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے مذاکرات سے ٹھیک پہلے، وزارت…
Read more
معیشتہیڈ لائنز

توقع ہے کہ حکومت اگلے دو ہفتوں تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی طرح برقرار رکھے گی۔

نئی حکومت کے قیام اور اس ہفتے نئی کابینہ کے حلف اٹھانے…
Read more

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے