پاکستان میں برطانوی سفارت خانے نے افغان مہاجرین کے برطانیہ جانے کی وجہ بتا دی ہے۔
پاکستان میں برطانوی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ صرف ان افغانوں کے لیے پروازوں کا انتظام کر رہا ہے جو آبادکاری کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو افغان اس منصوبے کا حصہ نہیں ہیں انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ نہیں جانا چاہیے۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ 2 ہزار افغان مہاجرین کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔ چارٹرڈ پروازیں دسمبر تک جاری رہیں گی اور مہاجرین 26 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔